اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائیلنس آرکائیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اکسٹھ واقعات درج کیے گئے۔
فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ریاست پینسلوانیا، لوئیزیانا، اوہائیو اور نیویارک میں پیش آئے۔
گن وائیلنس آرکائیوں کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم چھبیس افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔
چالیس سے زائد افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔
گن وائلینس آرکائیو کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک میں فائرنگ کے چون ہزار سے زیادہ واقعات رونما ہوئے جن میں تیرہ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور اٹھائیس ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔
امریکہ میں شہری حقوق کے حامی گروہوں کے مطالبے کے باوجود وائٹ ہاؤس اب تک ہتھیاروں کی فروخت کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں کوئی قانونی نہیں بنا سکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲